ون ڈے کپ میچز بارش کی نذر

April 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز دونوں ڈے میچز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں کھیلے جاسکے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن اور کے آر ایل جبکہ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ ہونا تھا۔