پاکستانی کرکٹرز آج ویزوں کیلئے امریکی سفارتخانہ جائینگے

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ ویزا پراسیس مکمل کرنے کیلئے پیر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے جائیں گے ۔ سفارتخانے کو پی سی بی نے 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کی لسٹ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی وہاں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کیلئے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کر چکے ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہوگا۔