تیز رفتار ٹریلرز کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، نیوی اہلکار اور نوجوان جاں بحق

April 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ سمیر ولد غنی جا ں بحق ، 18 سالہ سمیع ولد عبدالستار زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا ، ہاکس بے روڈ مشرف موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار نیوی اہلکار خالد ولد جاوید کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث ٹریلر کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،بلدیہ کے علاقے مائی گاڑی چوکی سے اورنگی کٹ کے درمیان تین گاڑیوں میں تصادم کے باعث 50 سالہ بھولا خان ولد تاج جاں بحق جبکہ60 سالہ امیر بخش اور 28 سالہ جہانزیب زخمی ہوگئے، ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان مسلم کمرشل لائن میں سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جا ں بحق ہوگیا، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔