12 مئی کو کراچی میں قتل و غارت کے نتیجے میں 56 افراد شہید ہوئے، حلیم عادل

May 13, 2024

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کا رونا رونے والے بارہ مئی شاید بھول گئے ہیں، 12 مئی کو کراچی میں قتل وغارت کے نتیجےمیں 56 افراد شہید کئے گئے جن میں وکلاء، نوجوان شامل تھے،جن شر پسندوں نے شہر کراچی کو خون میں نہلایا وہ آج فارم 47 کے جھوٹے مینڈیت پر اسمبلیوں میں موجود ہیں ، نو مئی کو ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا جس پر اتنا اشو بنایا گیا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ارسلان خالد، رضوان خانزادہ، محمد علی بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے کہا پی پی پی کو 27 دسمبریاد نہیں ، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ افسوسناک تھا جس کے نتیجے میں پورے ملک کو یرغمال بنا یا گیا۔