عدالت عالیہ کی کینٹین میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر پابندی قابل تحسین ہے، ترجمان جماعت اسلامی

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ کی کینٹین میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پرپابندی عایدکرنے والے عمل کاخیرمقدم اورقابل تحسین قراردیتے ہوئے کہاہے قابض وغاصب ریاست نے200دنوں سے زاید غزہ میں ظلم وبربریت کی انتہاکرکے انسانیت کی تمام حدیں پارکردیں ہیں ،مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے۔