پی ٹی آئی کے تحت کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ

April 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا گیا، ٹرین مارچ مارچ میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔