حافظ نعیم الرحمٰن کا مفتی منیب الرحمٰن سے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت

April 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٰنے مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی منیب الرحمنٰ سے ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محبوب الرحمن ٰکے انتقال پر ملاقات کرکے تعزیت اور دعائے مغفرت کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان، نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔