ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے، نسیم الرحمنٰ

April 29, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمنٰ خان نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے قابل عمل لائحہ عمل تیار کیا جائے ، صوبائی حکومت بھرپور تعاون کرے گی ، یہ بات انہوں نے ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کے دوران بات چیت میں کہی ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور قبائلی رہنما حبیب الرحمٰن خان موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوے ریلوے انتظامیہ کوئٹہ ڈویژن سے اکبر ایکسپریس کی بحالی سمیت کراچی کے لیے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ، اس سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے ساتھ صوبے میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کو ترجیح دے ۔ انہوں نے ڈی ایس ریلوے کو یقین دلایا کہ ملازمین کو درپیش مسائل کے حل اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے بلوچستان حکومت اور مسلم لیگی قیادت بھرپور تعاون کرے گی ۔