شعبان ختم نبوت کے زیر اہتما م فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ

April 29, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)شعبان ختم نبوت بلوچستان کے امیر جامع مسجد ابراہیم کے خطیب مفتی خلیل اللہ کی قیادت میں جمعہ کو فلسطین میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ جارہے ہیں ایسے میں امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے ، بحیثیت مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کی قتل و غارت گری کو روکنے کے لئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے کیا جائے ۔