شاہزیب رند کی غزالہ گولہ سے ملاقات

April 29, 2024

کوئٹہ (خ ن)کومبیٹ کراٹے چمپئن شاہزیب رند کی ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میڈم غزالہ گولہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے شاہزیب رند کی بہترین کارکردگی پر انکی تعریف کی ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شاہزیب رند کی جیت بلوچستان اور پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ انھوں نے شاہزیب رند کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی قرار دے کر کہا کہ شاہزیب رند کی کامیابی سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والا یہ نوجوان پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہے۔