بلوچستان کے 30اضلاع میں انسداد پولیوخصوصی مہم آج سے شروع ہو گی

April 29, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 30اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے سات روزہ مہم حالیہ پولیو کے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کے تناظر میں شروع کی جارہی ہے مہم کے دوران 23 لاکھ95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے والدین سول سوسائٹی، اساتذہ اور علما کرام پر خصوصی طور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیںمہم کے دوران 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں 8ہزار 9 موبائل ٹیمیں، 837 فکسڈسائٹس اور 541 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیںپولیس لیویز اور ایف سی کے جوان اس دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔