نیشنل پارک ندی میں پھینکا گیا کچرا صاف کرایا جائے‘ ظفر شاہوانی

April 29, 2024

کوئٹہ (پ ر) قبائلی و سیاسی رہنماء نواب ظفر اللہ شاہوانی اورمیر حیدر شاہوانی نے کہا ہے کہ نیشنل پارک ندی میں صفائی کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی، میٹرو پولیٹن نے صفائی کی بجائے ندی میں کچرا ڈال دیا جس کے باعث تعفن پھیلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچرا نیشنل پارک ندی میں پھینکنے سے ندی بند ہوگئی اور بارش کا پانی آبادی میں داخل ہوگیا جبکہ کچرے سے پیدا ہونے والے تعفن سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی توجہ نیشنل پارک ندی کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔