چرس برآمد ، دو ملزمان گرفتار

April 29, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش ملزم فاروق کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1060 گرام چرس برآمد کرلی۔ صدر پولیس نے ایک اور کاروائی میں منشیات فروش ملزم حزب اللہ کو گرفتار کرکے 1260 گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔