بانی تحریک انصاف جلد عوام کے درمیان ہونگے‘ رحیم کاکڑ

April 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ۔ ملک بھر میں دوبارہ کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم ہے ۔ درایں اثناء انہوں نے بیان میں پی ٹی آئی کوئٹہ کے رہنما حاجی جمعہ خان خلجی کو عبدالولی چوک پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن دہاڑے ملزم کا فائرنگ کرنا اور فرار ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم گرفتار نہ ہوا تو پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔