مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں سڑکوں پر نکلیں گے،پی ٹی یو ڈی سی

April 29, 2024

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذرمینگل ،صوبائی صدر غلام رسول ، یونس بلوچ ،یوسفی بلوچ ،ظفر جی ،عمران خان اور افضل خان نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ملک کی معاشی صورتحال مذید گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔عوام ملازمین اور محنت کشوں کی مشکلات مزید بڑھیںگی۔ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے عام انتخابا ت سے قبل عوام سے جو وعدے کیے تھے ،محنت کشوں اور مزدور وںکو جو سبز باغ دکھائے تھے ،اب ان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں عوام اور محنت کشوں ،مزدوروں اور ملازمین کے مفادات سے متصاد م ہیں ۔انہوںنے مہنگائی اور بجلی و گیس کے بل کم کرنے کے وعدے کےلیے تھے ۔عوام اور ملازمین ومحنت کشوں کو خوشحالی دینے کے وعدے کیے تھے لیکن اب ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں کہ جس سے عام آدمی محنت کشوں ،مزدوروں اور ملازمین کے لیے مشکلات مذید بڑھ رہی ہیں ۔مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ،گیس و بجلی کے بل بھی بڑھادئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذید قرض مانگا جارہا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے کھڑی شرائط عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔فلاح وبہبود کے ادارے تعلیم و محکمہ صحت کی نجکاری کے بھی عندیے دیئے جارہے ہیں ۔ لہذا نہ صر ف سرکاری طورپر ملازمتوں کا سلسلہ ختم کرنے کا پروگرام ہے بلکہ م پینشن اور ملازمین کی دیگر مراعات بھی ختم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی معاشی پالیسیاں ملازمین کےلیے تباہ کن ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر ملک کا محنت کش اور مزدور طبقہ بے چین اور معاشی عدم استحکام کا شکار رہے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک میں بھرمیں اداروں کی نجکاری کافیصلہ واپس لیاجائے ۔بلوچستان میں جن محکموں کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی ان کو جلد تنخواہیں ادا کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مطالبا ت پر عملدرآمد نہیں ہوا ملک بھر کے محنت کش اور ملازمین سڑکوں پر نکلیں گے۔