سنجے کمار کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے‘ حنا گلزار

April 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ بلوچستان کی رہنما حنا گلزار صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ، عرفان گلزار، اکرام گل، الیاس مسیح، عابد پیارا، جوزف پال، ہارون شاہین، عقیل ولسن، سارہ جمال و دیگر نے بیان میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ اقلیتی رہنما رکن اسمبلی سنجے کمار کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائےتاکہ وہ اقلیتی برادری کے مسائل کو بہترانداز میں ایوان میں پیش اور ان کو حل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری عرصہ دراز سے مسائل کا شکار ہے لہٰذا سنجے کمار کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ ان کے مسائل حل کرسکیں۔