بجلی چوروں، نادہندگان کے خلاف آپریشن، میپکو اہلکاروں کو شدید مزاحمت کا سامنا

April 29, 2024

ملتا ن (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،ایک روز میں مزید 87 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، مختلف پولیس سٹیشنزمیں 61 نئے مقدمات کا اندراج، بجلی چوروں پرایک روز میں 47 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد،پاور ہاؤس پاکپتن، سٹی چیچہ وطنی، سول لائن سب ڈویژن ساہیوال کے علاقوں میں 2 ٹیوب ویلوں سمیت 5افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، ڈی جی خان اور ساہیوال میں میپکو ٹیموں کو ریکوری کے دوران مزاحمت اور مار پیٹ کا سامنا، اہلکار کو لہولہان کر دیا،شادن لوندسب ڈویژن کی ٹیم کو 10 لاکھ روپے واجبات کے نادہندہ کاشتکار کی بجلی منقطع کرنے پر شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا،ڈیفالٹر کی جانب سے لڑائی جھگڑا، کار سرکار میں مداخلت کی گئی،میپکو سٹاف نے بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لیا، ساہیوال کی ملتان روڈ سب ڈویژن کے علاقہ میں نادہندہ صارف نے بل ادا کرنے کے بجائے میپکو اہلکار پر حملہ کر دیا،محمد اعجاز اے ایل ایم کا سر پھاڑ دیا،جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 2 کروڑ 89 لاکھ روپے وصول کئے گئے،ملتان سرکل کی علی پور سادات، سکندر آباد اور جلال پور پیر والہ سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف آپریشن کیا گیا، 25لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع اور تمام ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اتار لیے گئے۔