آزاد ڈاکٹرز یونٹی کا اجلاس ، نشتر ہسپتال کے مسائل پر انتظامیہ کی مذمت

April 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) آزاد ڈاکٹرز یونٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈاکٹر نصرت حسین بزدار کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سابقہ کارکردگی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ اس وقت نشتر مسائل کا گڑھ ہے اور انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ہے، بوائز اور گرلز ہاسٹلز کے مسائل جوں کے توں ہیں،ایم ڈی ایم ایس کے بہت سے پروگرام کئی سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ایکریڈیشن سے محروم ہیں، تنخواہ دیر سے آنا معمول بن گیا ہے جب کہ ان مسائل کو حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، شرکا کا مزید کہنا تھا کہ آزاد ڈاکٹرز یونٹی نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے تمام مسائل حل کر کے دم لے گی۔