جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے زیر اہتمام کل احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا

April 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ملتان اور کسان بورڈ کے زیر اہتمام کل(منگل کو) کچہری چوک ملتان پر دن سوا گیارہ بجے مظاہرہ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی کریں گے، اس ضمن میں مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب حسان اخوانی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی کسانوں کے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے ہوں گے ، کسان ملکی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔