پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں آج ہڑتال ہوگی

April 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ملتان میں آج وکلاء ہڑتال کریں گے۔ یہ ہڑتال لاہور میں عدالتوں کی تقسیم کے متنازع نوٹیفکیشن اور وکلاء کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کرنے پر بطور احتجاج کی جارہی ہے آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو نگے تاہم ارجنٹ کیسز میں پیش ہونگے۔ ڈسٹرکٹ بار نے مطالبہ کیا ہے کہ وکلاء کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔