شہر کے پارکس میں کتوں کے ڈیرے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی

April 29, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے افسران کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث جناح پارک، مدنی پارک، شاہ شمس پارک، عید گاہ پارک، علامہ اقبال پارک سمیت دیگر پارکس میں آوارہ کتوں کے جھنڈ نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں، کتے رات کے وقت گلیوں، بازاروں ، سڑکوں کے ساتھ ساتھ پارکوں میں بھی گھومتے نظر آتے ہیں، اس حوالے سے شہریوں محمد فہیم، رشید اعوان اورعدنان انتظار کا کہنا ہے کہکہا ہے کہ شہری صبح کے وقت پارکس میں صبح کی سیر کیلئے جاتے ہیں اور آوارہ کتوں کے جھنڈ شہریوں پر حملہ کردیتے ہیں جس سے کئی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔