میٹرز تبدیلی کے احکامات

April 29, 2024

ملتا ن (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو رانا محمد ایوب نے ریجن بھر میں جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات جاری کردیےاور آپریشن سرکلوں کو 19ہزار272سنگل اور تھری فیز میٹرز کا اجراکردیاگیا، ایلوکیشن کے مطابق ملتان سرکل کو 1760سنگل و تھری فیز میٹرز، ڈی جی خان سرکل کو 1086، وہاڑی سرکل کو 3152، بہاولپور سرکل کو 3294، ساہیوال سرکل کو 1273، رحیم یار خان سرکل کو 2061، مظفرگڑھ سرکل کو 2300، بہاولنگر سرکل کو 2524اور خانیوال سرکل کو 1824میٹرز کا اجراکیاگیاہے۔