اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 418 ملین ڈالر مختص کردئیے

April 29, 2024

ریاض(این این آئی)اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی پی)کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ریاض میں منعقدہ 355ویں اجلاس میں رکن ممالک میں چار نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 418 ملین ڈالر مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق تاجکستان میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن منصوبے کی تعمیر کے لیے 150ملین ڈالر مخصوص کیے گئے۔منصوبے کا مقصد گھریلو صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے صاف اور سستی بجلی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔آئیوری کوسٹ کے لیے 70.46 ملین یورو رکھےگئے جس کے تحت خواتین اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔