آزاد کشمیر: کسٹمز حکام کا چھاپہ، 73 کروڑ روپے کی چائے ضبط

April 29, 2024

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے لیے چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال پر درآمد کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے کی 850 ٹن چائے ضبط کر لی۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمز انٹیلی جینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیرحکومت نے جے آئی ٹی بنائی، جےآئی ٹی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کسٹمز حکام نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی، کارروائی سے 255 کروڑ روپے چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی۔