مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست، سماعت نہ ہو سکی

April 29, 2024

سیشن کورٹ لاہور میں مریم نواز کے خلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے درخواست گزار سےفرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ وکیل وقار شاہ نے مریم نواز کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کامؤقف ہے کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے۔

درخواست گزار نےاستدعا کی کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔