اسکاٹ لینڈ: پاکستانی نژاد وزیرِ اعظم حمزہ یوسف کے آج مستعفی ہونے کا امکان

April 29, 2024

اسکاٹش وزیرِ اعظمحمزہ یوسف ـــ فائل فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیرِ اعظم حمزہ یوسف کے آج مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ گزشتہ ہفتے شرکتِ اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ یوسف کو گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا بھہ سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔