بشام: چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

April 29, 2024

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے شہربشام میں چینی انجینئرز پرخودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔