آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں، ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آگئی

May 15, 2024

فائل فوٹو

آزاد کشمیر میں کئی روز کے پُرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد زندگی معمول پر آگئی۔

مظفرآباد، باغ، نکیال سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار کھل گئے۔

علاوہ ازیں میرپور، ہٹیاں بالا ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے۔

ترجمان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر احتجاجی تحریک ختم کر دی گئی، آج کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں 3 بجے تک بند رہیں گی۔

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔