جیوانی سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑ دیا گیا

April 29, 2024

’جیو نیوز‘ گریب

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑ دیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق گوادر جیوانی میں کنتانی کے مقام سے پکڑا گیا مگرمچھ دریائے دشت میں چھوڑا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا ہے کہ مگرمچھ پاک ایران سرحد کے قریب سے مقامی افراد نے پکڑا تھا۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان کے مطابق مگرمچھوں کی آبادی بلوچستان کے دریاؤں میں انتہائی محدود ہے جو شدید خطرات سے دوچار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑا گیا مارش مگرمچھ سائنسی طور پر کروکو ڈائیلس پالوسٹرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔