• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوانی: دریائے دشت سے مقامی لوگوں نے مگرمچھ پکڑ لیا

بلوچستان کے علاقے جیوانی میں دریائے دشت سے مقامی لوگوں نے مگرمچھ پکڑ لیا۔

 ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف محمد معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سرحد کے قریب مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے پکڑا۔

انہوں نے بتایا کہ مارش مگرمچھ سائنسی طور پر کروکوڈائیلس پالوسٹرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان مگرمچھوں کو مناسب جگہوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنی ٹیم روانہ کر دی ہے، مگرمچھ کو بچانے کےلیے محکمہ جنگلی حیات سے رابطہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مگرمچھوں کی آبادی خطرے سے دوچار ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید