شرح سود 22 فیصد برقرار، اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

April 29, 2024


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے فیصلے میں عالمی اجناس کی قیمت، جیو پولیٹیکل صورتحال، ملک کی بجٹ ضروریات پر تبادلہ خیال کے بعد پالیسی ریٹ 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پالیسی بیان کے مطابق معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، زراعت ہماری طاقت ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کر کے قرض ادائیگی بھی کر رہے ہیں اپنے ذخائر بھی بڑھا رہے ہیں۔

شرح سود پر عالمی ادارے بھی جلد بازی نہیں کر رہے، مہنگائی میں کمی توقعات سے کم ہے، شرح سود گرانے میں احتیاط کر رہے ہیں۔

پالیسی بیان کے مطابق قوزی 18 فیصد سے کم ہو کر پونے 16 ہوئی ہے لیکن سرکلر ڈیٹ، تیل کی عالمی قیمت مہنگائی کے لیے خطرات ہیں۔ طلب کو قابو رکھنا ابھی ضرورت ہے۔

ادھر عارف حیبیب سیکیورٹیز لیمٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس سمجھتے ہیں کہ مہنگائی کم ہوگی تو شرح سود بھی کم ہوجائے گی، شرح سود کا فیصلہ بازار ڈسکاؤنٹ کرچکا تھا۔ آج پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، بازار پوزیشن لے رہا ہے۔

جے ایس گلوبل کے سی آئی او سید حسین حیدر شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقعات لگائے بیٹھے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک فیصد کمی سے تین سے چار ارب لیکوڈٹی آجائے گی، سعودی سرمایہ کاری پر بھی توجہ ہے۔ ساتھ جی سی سی ممالک بھی آئیں گے۔

کمیٹی کا ماننا ہے کہ حقیقی شرح سود کا فرق واضع مثبت رکھنے کی موجودہ پالیسی جاری رکھنے میں دانشمندی ہے۔