کیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جارہے ہیں؟ فضل الرحمان سے صحافی کا سوال

April 29, 2024

فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انکا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں؟

اس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں آپ کہاں سے یہ سوال نکال کر لے آتے ہیں۔

صحافی نے پھر سوال کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا موقع ملتا ہے تو کریں گے؟

اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی ایسا پروگرام نہیں ہے۔