کراچی: ہائیڈرنٹ سے 9 سالہ بچی کی 4 روز پرانی لاش برآمد

April 29, 2024

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہائیڈرنٹ سے 9 سالہ بچی کی 4 روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی 26 اپریل کو سچل کے قریب نہر میں گری تھی، لاش کی شناخت بچی کے بھائی نے کی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔