حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے تھی، فیصل واوڈا

April 29, 2024

فیصل واوڈا : فوٹو فائل

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت وقت نے نالائقی کی ہے اس کو فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کیلئے آصف زرداری کو بیچ میں لانا چاہیے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ محمد اورنگزیب میرے کزن بھائی ہے، ان کی قدر کرتا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔