کمانڈر جنرل ترک افواج کیلئے پاکستان کا خصوصی اعزاز

April 29, 2024

ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

جنر سیلکوک کو پاکستان کا خصوصی اعزاز دیے جانے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

مہمان فوجی سربراہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترکیے نے بنیادی مسائل پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، پاکستان ترکیے سے تعلقات پر فخر کرتا ہے۔

اس سے قبل ترک فوجی کمانڈر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

جی ایچ کیو آمد پر ترک فوجی کمانڈرنے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔