شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے میٹرک کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلا دیے

April 29, 2024

علامتی فوٹو

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے اسکول میں گھس کر نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچے جلا دیے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور پرچوں کو آگ لگائی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد اسکول میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے، چوکیدار کو یرغمال بنایا اور نویں اور دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو آگ لگائی۔

جلائے گئے پرچوں میں 23 امتحانی سینٹرز کے ہزاروں حل شدہ پرچے شامل تھے۔