ریونیو کورٹس میں زیر التواء کیسز کی فوری تکمیل کی ہدایت

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں متعدد درخواستوں کے فوری حل سے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،عام شہری کی فلاح و رہنمائی اصل مقصد ہے۔ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ عادی درخواست گزاروں کی لسٹ بنائیں، بلیک لسٹ کریں تاکہ شہریوں کے جائز کام فوری کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس، لینڈ ریکارڈ سنٹر میں معاملات درست کریں۔ریونیو کورٹس میں زیرالتواءکیسز کی فوری تکمیل کی جائے،اس موقع پرمیونسپل کارپوریشن، واسا،ایم ڈی اے، ریونیو، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور، متعلقہ افسران موجود تھے ۔