6 ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ،ملزم گرفتار

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) 6 ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ،ملزم گرفتار،06 ماہ قبل تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نو بہار نہر ہیڈ ڈومری سے تشدد زدہ لاش مل تھی۔ ورثاء نے ڈیڈ باڈی کو محمد نوید کے نام سے شناخت کیا۔ پولیس ٹیموں نے ہر زاویہ سے مقدمہ کی تفتیش جاری رکھی ۔اسی دوران مقتول کے والد نے بیان دیا کہ مقتول کی منگنی محمد رفیع کی بہن سے ہوئی تھی جو لڑکی کی والدہ نے توڑ دی تھی لیکن مقتول اور رفیع کی بہن آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے ۔ملزم رفیع وقوعہ کے بعد روپوش تھا جس پر پولیس ٹیموں نے مسلسل تلاش جاری رکھتے ہوئے ملزم رفیع کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بس کنڈیکٹر ہے اس نے نوید کو نہر نو بہار وہاڑی چوک پر گلے میں کپڑا ڈال کر قتل کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا ۔