ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں غذائیت کو بڑھانے کے موضوع پر سیمینار

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس اوراکیڈیمیا اینڈ ریسرچ نیٹ ورک پنجاب کے تعاون سے ریسرچ اور ملٹی سیکٹرل اپروچ کے ذریعے غذائیت کو بڑھانے کے موضوع پر سیمینار ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے"سکیلنگ اپ نیوٹریشن"کے اقدامات کی اہمیت اور ہماری قوم کے اندر اہم مسائل کو حل کرنے میں غذائیت کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے چین کی مثال کے ساتھ حاضرین کو بتایا کہ جہاں افراد نے غذائی مداخلت کے ذریعے چھوٹے قد کے مسائل کو کامیابی سے حل کیا ہے، پاکستانی گھرانوں کے اندر ایک متعلقہ رجحان یعنی ناشتے کے استعمال کی زوال پذیر ثقافت پر توجہ دینی چاہئے، گیسٹ سپیکر عتیق الرحمنٰ نے مہارت سے غذائیت کی کمی اور متعدد بیماریوں کے درمیان ربط پر روشنی ڈالی اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے آگاہ کیا ۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر امرین ناز ،ڈاکٹر محمد شہباز،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر نگت رضا،ڈاکٹر ندا فردوس اور محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات بھی د موجود تھیں ۔