ایف بی آر کا ناقابل عمل ایس آر اوز جاری کرنا گھمبیر مسائل کو دعوت دینے کے مترادف ہے: میاں راشد اقبال

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کا ناقابل عمل ایس آر اوز جاری کرنا گھمبیر مسائل کو دعوت دینے کے مترادف ہے ملکی تاجر و صنعتکار برادری پہلے ہی معاشی چیلنجوں کا بمشکل مقابلہ کررہی ہے ایسے حالات میں ٹیکس دہندگان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنا ان کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،روپے کی قیمت میں مسلسل کمی،ڈالر کی غیر مستحکم قیمت نے معاشی مشکلات کا انبار لگا رکھا ہے۔