جامعہ زکریا میں موٹرسائیکلوں کی چوری روکنے کےلئے سکیورٹی چیک پوسٹ فعال

April 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں موٹرسائیکلوں کی چوری روکنے کےلئے مرکزی گیٹ پر سکیورٹی چیک پوسٹ فعال کردی گئی ،بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ اتارکر سی سی ٹی وی کیمرے سے گزار جاتا ہے تاکہ اس کا ریکارڈ رہے، حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کا کافی مثبت رزلٹ آیا ہے اگر چہ سکیورٹی کا کام بڑھ گیا ہے تاہم سیف پارکنگ کے ساتھ یہ پریکٹس بھی جاری رہے گی ۔