انر ویل ڈسٹرکٹ 343 کی سالانہ کانفرنس

April 30, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) انر ویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین شا ہینلنگڑیالنے کہا ہے کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے کام آنا ہے اور اسی میں ہم سب کی دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیکرٹری شا ہین معظم خاکوانی اور وائس چیئرمین عائشہ مظہر نے کہا کہ اگر تمام مخیر حضرات اسی طرح لوگوں کی خدمت کا جذبہ لے کر اگے بڑھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ نہ ہو، ماہر امراضِ دل پروفیسر ڈاکٹر اکرام لنگڑیالنے کہا کہ خواتین کو ہر حال میں 30 منٹ تک واک اور فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنک اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا ، تقریب سے مسز جینا اعجاز، ارم اقبال سعدیہ کرمانی، زیبا جاوید، لائبہ خاکوانی، ڈاکٹر افشاں، راشدہ طاہر ناز فاطمہ، منزہ، فرح لودھی، نزحت افتخار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔