مشہور سیاحتی مقامات پر متنازع ٹیکس، سیاحوں کا احتجاج

April 30, 2024

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے برطانویوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سیاحوں کیلئے متنازع ٹیکس معاملے پر احتجاج سامنے آیا ہے۔ ٹینی رائف کی سڑکوں پراحتجاج ریکارڈ کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ایک بھوک ہڑتالی گروپ کا احتجاج مسلسل 16ویں دن میں داخل ہو گیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ چھٹیاں منانے والے ماحولیاتی نقصان کا باعث بن رہے ہیں، اجرت کم کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو سستے مکانات سے باہر نکال رہے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں افراد خیموں اور کاروں میں رہنے پر مجبور ہو رہے ہیں،مقامی حکام نے تصدیق کی کہ ٹینی رائف اگلے سال کے آغاز سے اپنے سب سے مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے اور چھٹیاں منانے والوں پر متنازع ٹیکس کے ساتھ آگے بڑھے گی، یہ تازہ ترین تجویز جزیرے کی سیاحت کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے اور اسے ایکو ٹیکس کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن چارج کی سطح اور رسمی کارروائیوں پر پارلیمنٹ کی طرف سے اتفاق ہونا باقی ہے ۔جزیرے کی کونسل نے تصدیق کی کہ 1جنوری 2025سے نیا چارج متعارف کرانے کا ہدف ہے جس کا اطلاق ٹینی رائف کے سب سے مشہور محفوظ مقامات پر ہوگا بشمول آتش فشاں ماؤنٹ ٹیائیڈ، دیہی پارکس، مسکا جیسی بستیاں شامل ہیں، اس اقدام سے مظاہرین کو راحت بخشی جائیگی جو موجودہ سیاحتی ماڈل میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے کیلئے تمام آٹھ کینری جزائر کی سڑکوں پر نکل آئے تھے، ان کا کہنا ہے کہ جزیرے بہت زیادہ سیاحوں کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں اور لاکھوں سیاحوں کی وجہ سے محفوظ زمین کی تزئین کی تباہی ہو رہی ہے۔