باوا غضنفر علی شاہ کی سرپرستی میں عید ملن اور محفل نعت

April 30, 2024

ویانا (اکرم باجوہ) اداراۃ المصطفیٰ سنٹر کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی سرپرستی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر زکر نعت کی محفل بھی ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی، محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت سید عبدالرحمٰن شاہ نے حاصل کی۔ ہدیہ نعت کی سعادت عبدالباسط،سید اظہر شاہ، خلیل احمد، شہروز خان، احتشام شفقت، سید عثمان شاہ، شہریار خان اور نعت گو شاعر غلام مصطفیٰ نعیمی نے حاصل کی۔ محفل کی نقابت خطیب ادارہ المصطفیٰ ویانا پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے کی، انہوں نے کہا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایمان و اسلام کی لذت پانے کے لئے ضروری ہے کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کیلئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے، انہوں نے کہا دعوت کرنا، تحائف دینا معاشرے میں پیار و محبت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ پروگرام کے اختتام پر اداراۃالمصطفیٰ سنٹر کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے اپنی اوراداراۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے منتظمین کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر انہوں نے نمائندہ جنگ ویانا اکرم باجوہ جو پاکستانی کمیونٹی کے مذہبی ،ثقافتی اور قومی تہواروں کے تمام پروگرامات کی بڑی محنت سے کوریج کرتے ہیں، کا خصوصی شکریہ ادا اور ان کی کارکردگی اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اخر میں اجتماعی درودوسلام سلام اور پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے اجتماعی دعائیہ کلمات ادا کئے۔ اداراۃالمصطفیٰ سنٹر کے ممبر مرحوم معاونین حاجی محمد یونس، ماجد بٹ اور دیگر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔