اسرائیل نے غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

April 30, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے یہ فراخ دلانہ پیشکش کی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی تجاویز میں ممکنہ طور پر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا امید ہے کہ حماس تجاویز پر اتفاق کرے گی۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کیلئے حماس قیادت اور 7اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس وفد ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔