امریکہ اور برطانیہ کا حماس پر اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے پر زور

April 30, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی مزاحمتی گروپ کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلی تجویز کو فوری طور پر قبول کرے۔انٹونی بلنکن نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں کہا کہ حماس کے پاس ایک تجویز ہے جو اسرائیل کی جانب سے غیر معمولی فیاضی ہے۔