او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ گروپ کا اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر زور

April 30, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ گروپ نے غزہ میں جاری جارحیت کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ،غزہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیرصدارت اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ گروپ میں شامل وزرا کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔