این آئی سی وی ڈی کے 10اسپتال پورے صوبہ سندھ میں فعال ہیں، پروفیسر طاہر صغیر

April 30, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں منعقد میڈیا بریفنگ میں ادارے کے ایگزیکٹوِ ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ادارے کی حالیہ پیش رفت، صوبہ سندھ میں اس کی توسیع بشمول سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کے حوالے سے بتایا۔ پروفیسر طاہر صغیر کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے 10اسپتال پورے صوبہ سندھ میں فعال ہیں، جوامراض قلب کے مریضوں کو جدید ترین خدمات بالکل مفت فراہم کر رہا ہے۔