جاپانی باشندوں کی گاڑی پر حملے کے تمام کردار جلد شکنجے میں ہونگے، ضیاء الحسن لنجار

April 30, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ جاپانی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،جلد تمام کردار قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ سرکاری گاڑی سے بھاری ہتھیاروں کی برآمدگی کیس پر ڈی آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی کام کررہی ہے جو جلد رپورٹ پیش کردے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر سعود آباد میں ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نالائق افسر یا اہلکار کو صوبے میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔