عمران اسٹیبلشمنٹ ڈیل کا علم نہیں، ECL سے نام نکالنا معمول کی کارروائی‘ وزیر داخلہ

April 30, 2024

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، ای سی ایل کمیٹی نے رولز کے تحت چند لوگوں کے نام نکالے ہیں، یہ معمول کی کارروائی ہوتی ہے، غیر قانونی طور پر جاری ہونیوالے کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کر رہے ہیں ، اسلام آباد ٹریفک پولیس آج سے ملک بھر کے کسی بھی حصے کے رہائشی کا اسلام آباد سے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کریگی، پاسپورٹ کے اجرامیں تاخیر کی مختلف وجوہات ہیں، پاسپورٹ اتھارٹی کے قیام کا حامی ہوں ، جلد وزارت داخلہ اس حوالے سے قانون سازی کے لئے ڈرافٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کریگی۔